عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آئندہ برس جنوری میں ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 جون 2017 21:41

عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آئندہ برس جنوری میں ہونے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جون2017ء) عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آئندہ برس جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کو رکوانے کیلئے بھارت کی جانب سے دائر کیے گئے عالمی عدالت میں کیس کی سماعت آئندہ برس جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عالمی عدالت نے اس حوالے سے بھارت کو دعوی دائر کرنے کیلئے ستمبر کے ماہ تک کی مہلت دی ہے۔ جبکہ پاکستان کو بھی جوابی دعوی دائر کرنے کیلئے دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت میں اس کیس کی آئندہ سماعت تک کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :