اسلام آباد، پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا

قبضہ سے نقدی ، 980گر ام چر س، 530گر ام ہیر وئن ، ما ل مسروقہ ، اسلحہ بر آمد، مقدما ت درج

جمعرات 15 جون 2017 22:29

اسلام آباد، پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) وفا قی پولیس نے مختلف جرائم میں ملو ث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، 980گر ام چر س، 530گر ام ہیر وئن ، ما ل مسروقہ ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے مقدما ت درج کر لئے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا را مل سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ شہر اد ٹا ن پولیس نے ملزم واجد حسین سے 490گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے بغیر اجا زت گیس بھر ائی کر نے پر ملزم فرمان قمر کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے گرفتار ملزم حسن علی کے انکشاف و نشاند ہی پر پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم آ صف عرف جا وید سے 490گر ام چرس اور ملزم پر ویزاقبا ل سے 530گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ سہا لہ پولیس نے چوری میں ملو ث ملزم فیصل کو گرفتار کر کے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ۔ ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈا ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔

شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :