چین سے 66 ملین سال قدیم مگرمچھ کی مکمل باقیات دریافت

جمعرات 15 جون 2017 23:28

چین سے 66 ملین سال قدیم مگرمچھ کی مکمل باقیات دریافت

ماہرین کو چین سے66 ملین سال قدیم 1.5 میٹر لمبے مگرمچھ کے فوسل ملے ہیں۔ یہ فوسل سر سے دم تک صاف جلد کے ساتھ محفوظ ہیں۔
مکمل طور پر محفوظ مگرمچھ کے ساتھ ڈائنو سار کی ہڈیاں بھی ملی ہیں جو 66 سے 145 ملین سال قدیم ہیں۔
چینی اکیڈمی آف سائنس نے مئی میں شمال مشرقی چین کے صوبے جیلن میں لانگ شان پہاڑوں پر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر چین میں اس طرح مکمل طور پر محفوظ فوسل نہیں ملتے۔

خبررساں ایجنسی زنہوا کے مطابق سائنسدانوں کو مگر مچھ کے پاس سے کم از کم 6 مختلف ڈائنو سار کے دانت، بازو، پیڑو اور پسلی کی ہڈیاں ہیں۔ اچھی حالت کی یہ ہڈیاں 6 مختلف ڈائنو سار کی ہیں اور ان کا تعلق مختلف ادوار سے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ڈائنو سار کی ہڈیاں بھی بالکل درست حالت میں ہیں۔