وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کی صورت میں مسلم لیگ نون نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی-مسلم لیگ نون کے سنیئرعہدیدار کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 جون 2017 12:13

وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کی صورت میں مسلم لیگ نون نئے انتخابات ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کی صورت میں مسلم لیگ نون نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی-نجی ٹی وی نے مسلم لیگ نون کے سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو برطرف کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔

مسلم لیگ نون کے عہدیدار نے بتایا کہ قبل از وقت انتخابات کا آپشن جماعت میں پسندیدہ نہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ،تین گھنٹے جاری رہنے والی تفتیش کے بعدانہوں نے میڈیا کے سامنے ایک تحریری بیان بھی پڑھ کر سنایا جوکہ پیشی سے پہلے وہ وزیراعظم ہاﺅس سے لکھ کر ساتھ لائے تھے ،سیاسی حلقوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنتے منظر نامے پر چہ مگوئیوں پر لیگی رہنما نے وضاحت کی کہ مسلم لیگ نئے انتخابات کے بجائے نیا وزیر اعظم منتخب کرے گی اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک اور ذریعے کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے جے آئی ٹی اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کی پیشی کے بعد ہونے والے اجلاس میں متبادل وزیراعظم پر تبادلہ خیال اور اجلاس کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج اور تصاویر میں وزراءکے اترے ہوئے چہرے اندرونی کہانی بیان کررہے ہیں کہ حالات وہ نہیں جو بیان کیئے جارہے ہیں-

متعلقہ عنوان :