شعبہ اکنامکس ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام پہلی بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس

جمعہ 16 جون 2017 15:33

شعبہ اکنامکس ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) شعبہ اکنامکس ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام پہلی بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہو۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کی۔ اجلاس کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سردار فواد نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے اخطاب خطاب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ کسی بھی ادارہ کو تعلیمی لحاظ سے مضبوط کرنے کیلئے اس میں مضبوط نصاب کا ہونا ضروری ہے، ہمیں اپنے نصاب کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کی بہتر رہنمائی کیلئے ہمیں تمام وسائل بروئے کار لانا ہیں، ہمیں ایسے نصاب کا انتخاب کرنا ہو گا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات ادارہ کی نیک نامی کا ذریعہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :