سپریم کورٹ کی نہال ہاشمی کو اپنی تقریر پر جواب داخل کرنے کیلئے 23جون تک مہلت

نہال ہاشمی کو سوچ سمجھ کر جواب دینے کا موقع دیا،لگتا ہے آپ عدالت کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں، آخری موقع دے رہے ہیں،جسٹس اعجاز افضل خان کے ریمارکس

جمعہ 16 جون 2017 15:37

سپریم کورٹ کی نہال ہاشمی کو اپنی تقریر پر جواب داخل کرنے کیلئے 23جون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو اپنی تقریر پر جواب داخل کرنے کے لیے 23جون تک مہلت دے دی،جمعہ کو نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر پراز خود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ جواب دائر کرنے کے لیے 10دن کی مہلت دی جائے۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ نہال ہاشمی کو جواب دینے کا پورا موقع دیا تھا۔

لگتا ہے آپ عدالت کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔نہال ہاشمی کے کہنے پر ہی آج سماعت رکھی۔عدالت نے کہا کہ نہال ہاشمی کو سوچ سمجھ کر جواب دینے کا موقع دیا ۔انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری موقع دے رہے ہیں ۔عدالت نہال ہاشمی کو جواب داخل کرنے کے لیی23جون تک مہلت دے دی جبکہ اٹارنی جنرل نے نہال ہاشمی کی تقریر کا متن ان کے وکیل کے حوالے کردیا۔