جی آئی انسٹی ٹیوٹ نے 2016-17 ضرورت مند طلبا و طالبات کو 130ملین روپے مالی امداد فراہم کی اور 2017-18میں یہ مالی امداد 170ملین روپے کرنے کی تجویز دی ہے

ریکٹر غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی جہانگیر بشر کی بریفنگ

جمعہ 16 جون 2017 19:24

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء)غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی کے ریکٹر جہانگیر بشر نے کہا ہے کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ نے سال 2016-17اپنی ذرائع سے انڈ ر گریجویٹ ، آور گریجویٹ کے ضرورت مند طلبا و طالبات کو 130ملین روپے مالی امداد فراہم کر دی ہے جب کہ سال 2017-18میں یہ مالی امداد 170ملین روپے کرنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہمیڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ 2016-17میں ڈونرز خاص طور پر خیبر پختونخوا اور پنجاب کی حکومت ، احسان ٹرسٹ ، ایلو مینی ، فاٹا سیکرٹریٹ اور این آئی سی ٹی نے نویں ملین روپے کی امداد فراہم کی اسی طرح پرائیوٹ کمپنیوں اور مخیر حضرات نے بھی طلبہ کو مالی امداد دینے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مختلف ڈونرز اور جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کی مالی امداد سے طلبہ کو اعلی معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا انہوں نے ڈونرز کی مالی امداد کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ مستقبل میں بھی مالی امداد جاری رکھے گا تاکہ ضرورت مند طلبہ ہائیر ایجو کیشن حاصل کر سکے ۔