بھارت نے کشمیر میں ڈورن استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

چھوٹے ڈرون طیاروں کو مظاہرین کی تصاویر لینے، انکی تعداد اور محل و قوع کاجاننے کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادیو کا انٹریو

جمعہ 16 جون 2017 19:36

بھارت نے کشمیر میں ڈورن استعمال کرنے کا اعلان کر دیا
نئی دہلی/سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس نے مقبوضہ کشمیرمیں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی، کشمیری نوجوانوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور مظاہروں بارے معلومات حاصل کرنے کی غرض سے چھوٹے ڈرون خریدنے کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیے ۔

(جاری ہے)

سی آر پی ایف کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے سرینگر میں انٹرویو میں بتایاہے کہ یاترا کے راستے خاص طورپر سرینگر جموں ہائی وے پر مزیدبھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ چھوٹے ڈرون طیارے سیکورٹی کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔

سالانہ امرناتھ یاترا 28جون سے شروع ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیرمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنے کیلئے بھی ان ڈورن طیاروں کو استعمال کیا جائیگا۔سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادیو نے ایک انٹریو میں کہاہے کہ ان چھوٹے ڈرون طیاروں کو مقبوضہ علاقے میں مظاہرین کی تصاویر لینے اور انکی تعداد اور محل و قوع کاجاننے کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :