مقبوضہ کشمیر، سکیورٹی فورسز کا گھیراؤ، ایک کشمیری شہید

جمعہ 16 جون 2017 20:02

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تازہ کارروائی میں مزید ایک کشمیر ی نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کے گرمائی دارلحکومت سرینگر سے جنوب کی جانب 35 کلومیٹر دٴْور بیج بہاڑہ علاقے میں جمعے کی صبح ہزاروں مظاہرین اٴْس مکان کے نزدیک جمع ہو گئے جہاں فوج کے مطابق کئی شدت پسندوں کا محاصرہ کیا گیا تھا۔

تصادم کے دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور فورسز پر پتھراؤ کر کے محصور شدت پسندوں کا گھیرا توڑنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کے جواب میں فوج، نیم فوجی اہلکاروں اور پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس، چھرے اور گولیاں برسائیں جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے اور محمد اشرف نامی نوجوان مارا گیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات تک علاقے میں تصادم اب بھی جاری ہے۔

فوج کو شبہ ہے کہ بیج بہاڑہ کے آروانی گاوں میں لشکر طیبہ کے دو یا تین اعلیٰ کمانڈر محصور ہیں تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس واقعے کے فوراً بعد حکام نے وادی میں پھر ایک بار انٹرنیٹ کی فراہمی معطل کر دی۔ادھر ریاستی پولیس ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ کی وارننگ کے بعد سے اب تک ایسا 15 سے زیادہ مرتبہ ہوا ہے کہ لوگوں نے محصور شدت پسندوں کو بچانے کے لیے گولیوں اور چھروں کا سامنا کیا ہے۔ دو سال کے دوران ایسے مظاہروں میں ایک خاتون سمیت دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :