لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا

جمعہ 16 جون 2017 22:36

لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے 5ہزار افراد کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیاجس میں دنیا کی سب سے طویل افطار ٹیبل سجا کر عالمی ریکارڈ بنالیادوہزار ایک سو چوراسی میٹر طویل اس افطار ٹیبل پر انواع و اقسام کے لذیذ کھانے رکھے گئے تھے جن میں چکن روسٹ،پیسٹریز،سلاد،چاول کی روایتی ڈشز سمیت سوئٹ ڈشز بھی رکھی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

افطاری میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تواضع کیلئے 600سے زائد رضاکار بھی وہاں موجود تھے ۔اس موقع پر لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری بھی موجود تھے جومتعلقہ تنظیم کے سرپرست ہیں اس طرح لبنا ن کے باسیوں نیگھاناکا دنیا کی سب سے لمبی افطار میزقائم کرنے کاریکارڈ بھی توڑ دیا ۔میزبانی کے لئے لبنانیوں کے جذبے کودنیا بھر میں سراہاجاتا ہے لیکن ا س بار لبنان کے باسیوں نے افطار ٹیبل سجانے کا کارنامہ سرانجام دیا جس نیگھانا کو سب سیبڑا دسترخوان سجانے کے عالمی ریکارڈ سے بھی محروم کردیا۔

متعلقہ عنوان :