حکومت منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات فراہم کرے، فاروق ستار

کراچی کے عوام کو ان کے جائز حقوق دئے جائیں، افطار ڈنر میں صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 22:53

حکومت منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات فراہم کرے، فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار ،میئر کراچی وسیم اختر،ممبران رابطہ کمیٹی،ایم این اے شیخ صلاح الدین ،سُمن جعفری،ایم پی اے ،حاجی انور،جمال احمد ،عظیم فاروقی،وسیم قریشی،اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کو ان کے جائز حقوق اور منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔اُتنے ہی کراچی کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے حکومت ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ،کچرے کے ڈھیر ،فراہمی آب ،ٹریفک جام کے مسائل پیدا کرکے کراچی کے لوگوں کو تنگ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم اب تک اپنے حقوق مانگ رہے ہیں ۔

ہمارے حقوق ہمیں نہ دیئے گئے تو ہم عوام کے ساتھ مل کر اپنے حقوق لینے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ سندھ حکومت ہم سے کچھ حساب طلب کرنے والی ہے ۔اُ ن کے لئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ پہلے وہ سپریم کورٹ کے طلب کردہ نوے ارب روپے کا حساب دینے کے بارے میں سوچیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :