پنجاب بھر میں712ٹریفک حادثات میں19ا فراد جاں بحق،848زخمی

جمعہ 16 جون 2017 23:05

پنجاب بھر میں712ٹریفک حادثات میں19ا فراد جاں بحق،848زخمی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر712روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں656افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں173افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں19افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 308ڈرائیور،13کم عمرڈرائیور،434مسافراور106پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ132ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت129متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد73حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان44 حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں567موٹر سائیکلز،106آٹو رکشے،64موٹر کاریں،39مسافربسیں،33ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :