ریل کار کی زد میں 70 سالہ شخص جاں بحق

جمعہ 16 جون 2017 22:51

ریل کار کی زد میں 70 سالہ شخص جاں بحق
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار کی زد میں آکر 70سالہ معمر شخص محمد اسمعٰیل ولد عبدالغنی حجام سکنہ محلہ پیر عبداللہ شاہ گکھڑ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد اسمعٰیل ریلوے پھاٹک غلہ منڈی کے قریب ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ قوت سماعت نہ ہونے کی وجہ سے ریل کار کی آواز نہ سن سکا۔جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کو مقامی پرانی عید گاہ قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :