دانیال عزیز، طلال چوہدری، حنیف عباسی اور دیگر ن لیگی رہنما توہین عدالت کے باعث گرفتار ہونے والے ہیں: چوہدری غلام حسین

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 جون 2017 22:39

دانیال عزیز، طلال چوہدری، حنیف عباسی اور دیگر ن لیگی رہنما توہین عدالت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون2017ء) چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز، طلال چوہدری، حنیف عباسی اور دیگر ن لیگی رہنما توہین عدالت کے باعث گرفتار ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے کئی رہنما گرفتار ہونے والے ہیں۔ ن لیگ کے رہنماوں کی جانب سے مسلسل سپریم کورٹ کی توہین کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ دانیال عزیز، طلال چوہدری، حنیف عباسی اور دیگر ن لیگی رہنماوں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے جیل بھیجنے والی ہے۔