Live Updates

وزیراعظم نے جھوٹے الزامات کے باوجود اپنا آئینی استحقاق چھوڑ کر تین نسلوں کا حساب عدالت میں پیش کیا ، عمران خان کو پگڑیاں اچھالنے کے سوا کوئی کام نہیں آتا، حکومت کی شفاف پالیسیوں سے کرپٹ افراد کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائیگی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 23:18

وزیراعظم نے جھوٹے الزامات کے باوجود اپنا آئینی استحقاق چھوڑ کر تین ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے جھوٹے الزامات کے باوجود اپنا آئینی استحقاق چھوڑ کر تین نسلوں کا حساب عدالت میں پیش کیا۔ عمران خان کو پگڑیاں اچھالنے کے سوا کوئی کام نہیں آتا، حکومت کی شفاف پالیسیوں سے کرپٹ افراد کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور دہشت گردی ختم ہو چکی ہے ملکی ترقی سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں آئندہ الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوں گے۔

جھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل کے ساتھ کیس نہیں جیتا جا سکتامخالفین جتنے چاہے الزامات لگا لیں وزیر اعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی میںبھی باعزت سرخرو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ تصویر لیکس کے معاملہ پر انکوائری ہونی چاہیے ۔لاک ڈائون کا تماشا لگانے والوں کی سیاست خود لاک ڈائون ہو چکی ہے۔

عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے ۔عمران خان ہماری کامیابیاں پانامہ دھول میں نہیں اڑا سکتے ، مریم نواز کی سیاست میں انٹری سے عمران خوفزدہ ہیں خان صاحب کی ابھی سے ٹانگیں کانپناشروع ہو گئی ہیں۔عمران خان الزامات لگانے کی بجائے 2018کے انتخابات کی تیار ی کریں۔ تحریک انصاف صرف پانامہ کیس پر سیاست کر رہی ہے ۔ عمران خان کے چہرے پر مایوسی طاری ہو چکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :