مقبوضہ کشمیر میں پولیس ٹرک پر حملے میں 6بھارتی پولیس اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

جمعہ 16 جون 2017 23:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں پولیس ٹرک پر نامعلوم افراد کے حملے میں 6 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ٹرک پر حملہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے، حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ٹرک میں سوار ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔