اداروں کے خلاف تقریر، نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کر وادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 جون 2017 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2017ء) :اداروں کے خلاف تقریر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت میں ن لیگ کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میری تقریر سےتوہین عدالت نہیں ہوئی۔ میں عدلیہ کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نےایک بارتقریرکی لیکن میڈیا نے اسے بار بارچلا کرمیرےخلاف فضا بنائی۔ نہال ہاشمین نے اپنے جواب میں کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا ورکر ہوں۔ اور 200 مربع گز کے گھر میں رہتا ہوں۔قانون کی حاکمیت کے لیے میں نے جیل تک کاٹی ہے۔ اپنے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری سمیت دیگر ٹویٹس کا بھی سہارا لیا اور کہا کہ عمران خان نے میری تقریرکو سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل نے تھانہ بہادرآباد کراچی میں میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ لیکن میں ایک وفادار پاکستانی ہوں۔ اور 30 سال سے وکالت سے وابستہ ہوں۔ کراچی بارکا ممبر ہونے کی حیثیت سے میں نے عدلیہ کی بحالی میں کرداراداکیا۔ میرے خلاف کیس میں ٹویٹس کا سہارا لیا گیا۔ دئے گئے مواد پر میرے خلاف کیس نہیں بنتا۔ نہال ہاشمی نے استدعا کی کہ میرے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے مبینہ طور پر ملکی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی سے جواب طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :