وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

منگل 20 جون 2017 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء)وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سال2017ء کے لئے گئے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا،بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ نتائج تعلیمی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی موجود ہوگا جبکہ امیدواران بذریعہ موبائل ایس ایم ایس اپنے نتائج کے لیئے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مختار امتحانات محمد علیم قزینی کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال2017ء میں حصہ لینے والے امیدواران کے رزلٹ کارڈ نتائج کا اعلان ہونے کے اگلے روز ان کے متعلقہ اداروں میں بھجوا دئیے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ ان کی طرف سے داخلہ فارموں پر فراہم کردہ پتوں پر ارسال کئے جائیں گے،ان کے مطابق 5جولائی تک رزلٹ کارڈ موصول نہ ہونے کی صورت میں امیدواران وفاقی تعلیمی بورڈ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔