صدر آزاد کشمیر نے چیمپنئز ٹرافی کافائنل جیتنے والی ٹیم کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دیدی

بھارت کی بدترین شکست پر مظلوم کشمیریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اطمینان قلب حاصل ہوا ،قومی ہیروز کا آزاد کشمیر کی سرزمین پر پرتپاک استقبال کریںگے، سردار محمد مسعود خان

منگل 20 جون 2017 19:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے روائتی دشمن بھارت کو شکست فاش سے دوچار کر کے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دیدی ہے۔ کپتان سرفراز احمد کے نام مبارک باد کے مکتوب میں صدر آزاد کشمیر نے انہیں پہلی فرصت میں آزاد کشمیر آنے کے لیے مدعو کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدترین شکست پر مظلوم کشمیریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اطمینان قلب حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ قومی ہیروز کا آزاد کشمیر کی سرزمین پر پرتپاک استقبال کریںگے۔ اور ٹیم پاکستان کے اعزاز میں آزاد کشمیر میں پروقار تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست سے دوچار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا میچ بھی سی پیک کی صورت میں شروع ہو چکا ہے۔ اور انشا ء اللہ قوم یہ میچ بھی جیتے گی۔ اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جلد کھڑا ہو گا۔راٹھور

متعلقہ عنوان :