آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت شروع ہوا

بدقسمتی سے آزاد کشمیر کی قیادت نے خواہش اقتدار کے لیے 1974کا ایکٹ اپنے اوپر مسلط ہونے دیا ، قائد ایوان وزیراعظم محمد فاروق حیدر خان حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1میں 2011تا 2016کے دوران 472ترقیاتی سکیموں کے لئے دس کروڑ دس لاکھ ننانوے ہزار نو صد آٹھ روپے مہیا کیے گئے ۔ اگر ان منصوبہ جات میں کسی بھی قسم کی کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں تو مہیا کیے جائیں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے، تحریری سوال پر جواب

منگل 20 جون 2017 19:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ وقفہ سوالات میں قائد ایوان وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی کے قلیل المہلت سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آزاد کشمیر کی قیادت نے خواہش اقتدار کے لیے 1974کا ایکٹ اپنے اوپر مسلط ہونے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل لیگل طریقے سے قانون سازی نہیں کرتا اور نہ ہی آزاد کشمیر حکومت کو قانون سازی کے عمل سے آگاہ کرتا ہے ۔ ممبرا سمبلی محترمہ رفعت عزیز کے ایک تحریری سوال کے جواب میں قائد ایوان نے کہا کہ حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1میں 2011تا 2016کے دوران 472ترقیاتی سکیموں کے لئے دس کروڑ دس لاکھ ننانوے ہزار نو صد آٹھ روپے مہیا کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اگر ان منصوبہ جات میں کسی بھی قسم کی کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں تو مہیا کیے جائیں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ ممبر اسمبلی تحریری طور پر نشاندہی کریں تو مناسب ہوگا۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ممبراسمبلی مصطفی بشیر عباسی کے ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا کہ RHC گڑھی دوپٹہ میں تمام ملازمین حاضرہیں۔

ڈاکٹر خطاب حسین اعوان APMO جو پہلے RHC دھنی کی آسامی کے خلاف تعینات ہوئے RHC گڑھی دوپٹہ مامور تھے حال ہی میں ان کی مستقل ایڈجسٹمنٹ CMH مظفرآباد عمل میں لائی گئی جہاں وہ حاضر ہو چکے ہیں۔ اس طرح RHC کی سٹرنتھ کے مطابق بقیہ ڈاکٹرو عملہ جن میںلیڈی ڈاکٹر فرزانہ فیصل فی میل میڈیکل آفیسر،لیڈی ڈاکٹر زین غنی (ایڈھاک) FMO ،ڈاکٹر ملک ریاض احمد سینئر ڈینٹل سرجن اور بقیہ سٹاف پیرامیڈیکس /دیگر سٹاف جن کی تعداد 38ہے وہاں دیوٹی پر حاضر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف ہیڈ کلرک DHO آفس مظفرآباد،صدر السلام الیکٹریشن DHO آفس مظفرآباد،چوہدری ناصرالدین سیکورٹی گارڈ،زبیر مالی حال BHU پگھوان دوپٹہ،خاور اٹینڈنٹ حال BHU لنگرپورہ میںگڑھی دوپٹہ سے ہٹ کر ڈیوٹی پر مامور ہیںجن کی مفاد سرکار میں دفترہذا میں نظریہ ضرورت کے تحت مامورگی ناگزیر ہے تاہم خاور اٹینڈنٹ کی عارضی ڈیوٹی کے خاتمہ کیلئے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ راٹھور

متعلقہ عنوان :