پنجاب یونیورسٹی کے ریسرچ پراڈکٹوٹی ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد کی تقسیم

منگل 20 جون 2017 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ریسرچ پراڈکٹوٹی ایوارڈ 2016 حاصل کرنے والے 16 مایہ ناز سائنسدانوں کے اعزاز میں وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں تقریب تقسیم تعریفی اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل اور ایوارڈ حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے جن 16 سائنسدانوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ان میںپروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نسیم، ڈاکٹر سائرہ ریاض، ڈاکٹر ذیشان یوسف، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ہ حسنین، ڈاکٹر حافظ اظہر علی خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز چوہدری، ڈاکٹر محمد زعیم الحق بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد مکشوف اطہر، پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر عبد الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل، ڈاکٹرتہمینہ انجم، ڈاکٹر عبد الناصر خالد اور پروفیسر ڈاکٹر شاہین نسیم خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے محققین کو بہترین تحقیقی کام کرنے پر سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ تحقیق کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور تحقیق کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :