ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈاکٹر صغیر انصاری اور جے یو آئی کے پیر عبدالمنان انور نقشبندی سے اظہار تعزیت

منگل 20 جون 2017 23:28

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈاکٹر صغیر انصاری اور جے یو آئی کے پیر عبدالمنان ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد انصاری کے بڑے بھائی رئیس احمد انصاری اور جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق) سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی کے صاحبزادے پیر ہدایت اللہ نقشبندی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت اور بلندئ درجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :