مشاہد حسین سید کے والد کرنل(ر) امجد حسین کی نمازجنازہ (کل )ادا کی جائے گی

صاحبزادے سید مواحد حسین بھی آج امریکہ سے وطن پہنچیں گے ، امجد حسین کے انتقال پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا چوہدری شجاعت ، پرویز الہٰی ‘ چوہدری ظہیر الدین ‘ سینیٹر پرویز رشید ‘ ڈاکٹر عظیم لکھوی اور دیگر شخصیات کا مشاہد کے گھرجاکر اظہار تعزیت

منگل 20 جون 2017 23:32

مشاہد حسین سید کے والد کرنل(ر) امجد حسین کی نمازجنازہ (کل )ادا کی جائے ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع اور سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کے والد اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما کرنل(ر) امجد حسین کی نمازجنازہ (کل) بدھ کی سہ پہر 2بجے ادا کی جائے گی ۔ ان کے صاحبزادے سید مواحد حسین بھی آج امریکہ سے وطن پہنچیں گے ، امجد حسین کے انتقال پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع اور سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کے والد اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما کرنل (ر) امجد حسین کی نماز جنازہ (آج) بدھ کی دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی‘ ان کے صاحبزادے سید مواحد حسین بھی آج امریکہ سے وطن واپس پہنچیں گے ‘ امجد حسین کے انتقال پر تعزیت کیئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹارنی بار ایٹ لاء سپریم کورٹ واشنگٹن ڈی سی مواحد حسین شاہ ‘ چیئرمین ڈیفنس کمیٹی اینڈ چیئرمین سی پیک پارلیمانی کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید ‘ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک ٹو واشنگٹن ڈی سی تحسین سید کے والد‘ تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور گولڈ میڈلسٹ کرنل (ر) امجد حسین سید کی نماز جنازہ (آج) 21 جون بروز بدھ در 2 بجیIII سی نیو مسلم ٹائون میں ادا کی جائے گی۔

بعد ازا مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان شاہ جمال میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ ‘ وائس چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد ‘ چیف کوآرڈینیٹر میاں فاروق الطاف ‘ کارکنان تحریک پاکستان جسٹس (ر) آفتاب فرخ ‘ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد ‘ جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان ‘چوہدری ظفر اللہ ‘ کر نل (ر) سلیم ملک ‘ ایم کے انور بغدادی ‘خورشید احمد وائیں‘ ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تحریک پاکستان کے بزرگ رہنما تھے جنہوں نے حمید نظامی مرحوم کے ساتھ مل کر علامہ اقبال کی ہدایت پر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی بنیاد رکھی۔

وہ افواج پاکستان میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ساری زندگی نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے سرگرم عمل رہے۔ ان کا معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم سے قریبی دیرینہ تعلق تھا جو تاحیات جاری رہا۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ (ق) لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین ‘ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی ‘ (ق) لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید ‘ سید مواحد شاہ اور سید مجاہد حسین کے والد سید امجد حسین کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک پاکستان کے مجاہد تھے ان کوپاکستان ‘قائد اعظم اور علامہ اقبال سے عشق کی حد تک لگائو تھا۔

ان کے انتقال سے پاکستان ایک نہایت محب وطن ا ور سچے پاکستانی سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم 90 سال قبل مسلم ٹائون میںپیدا ہوئے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور میں سابقہ لیڈر تھے۔ وہ علامہ اقبال سے مسلسل ملتے اور اسی دوران ان کی قائد اعظم سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مارچ 1940ء میں لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ کے اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں قرار داد پاکستان منظور ہوئی۔

انہوں نے جنوری 1942ء میں فوج میں بطور لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا۔ اگست 1997ء میں وزیر اعظم پاکستان نے انہیں تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات پر گولڈ میڈل عطاء کیا۔ سیدامجد حسین کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما نائب وز یر اعظم چوہدری پرویز الہٰی ‘ چوہدری ظہیر الدین ‘ مسلم لی گ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ڈاکٹر عظیم لکھوی اور دیگر شخصیات مشاہد حسین سید کے گھر پہنچ گئیں اور انہوں نے سید امجد حسین کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ان سے تعزیت کر رہی ہیں ادھرمسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل (ر) امجد حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کیا ۔ اپنے بیان میں مسز فرخ خان نے کہا کہ کرنل(ر) امجد حسین سید کی پاکستان کیلئے فراہم کی گئی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے پاکستان کی آزادی کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا، کرنل امجد علامہ اقبال اور قائداعظم کے ساتھ تحریک پاکستان کے دوران کئی مرتبہ ملاقاتوں کا شرف حاصل کر چکے تھے ۔

انہوں نے علامہ اقبال کے ساتھ 1937میں لکھنئو میں مسلم لیگ کے تاریخی جلسہ میں شرکت کی ،1940میں قرارداد پاکستان میں بھی بھرپور حصہ لیا …