سعودی فرمانروا نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹا دیا، بیٹا محمد بن سلمان نیا ولی عہد مقرر

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 21 جون 2017 09:05

سعودی فرمانروا نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹا دیا، بیٹا محمد ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون ۔2017ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سعودی فرمانروا کے بیٹے محمد بن سلمان السعود کو نیا ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے نائب ولی عہد مقرر تھے۔ سعودی خبررساں ادارے کا مطابق محمد بن سلمان کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا جبکہ ان کا وزیر دفاع کا عہدہ بھی برقرار رکھا گیا۔