نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے ، زرعی ماہرین

بدھ 21 جون 2017 15:18

نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں، مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت اراضی کی زرخیز ی کیلئے استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30فیصدمقدار بخاراتی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے، جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میںبھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے اورتوقعات کے مطا بق فصل حاصل نہیں ہوتی، زرعی ماہرین نے بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج گندم کی 10فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔