مہاجرین 1989ء کے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنمائوں کا حکومت سے گزارہ الائونس عید سے قبل دینے کا مطالبہ

وزیراعظم مہاجرین کے گریڈ 1سے لیکر 20تک کے 6فیصد کوٹہ کو بحال کریں ‘ مہاجرین کیمپوں میں زندگی گزرانے کی بنیادی سہولیات فراہم کریں

بدھ 21 جون 2017 21:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) مہاجرین 1989ء کے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنمائوں نے بھی حکومت سے گزارہ الائونس عید سے قبل دینے کا مطالبہ کر دیا ‘حکومت مہاجرین کو عید سے قبل گزارہ الائونس دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ‘ وزیراعظم آزادکشمیر مہاجرین 1989ء کے مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کریں ‘ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنمائوں نائب صدر ضلع مظفرآباد حامد جمیل کشمیری ،حمزہ شاہین ،رفیق لون ،امبور بیلٹ کے صدر قاسم قریشی،بلال ادریس،مزمل اسلم،عمیرالاسلام،بشارت نوری،قاری بلال فاروقی،مقصود کیانی،چوہدری شاہ ولی،میاں یوسف،تنویر الاسلام ترالی، جانباز کشمیری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ‘ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کرے ‘ دوران الیکشن مہاجرین نے تمام جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ دیا جس کی بنیادی وجہ وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر پر مہاجرین کا اعتماد تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد راجہ فاروق حیدر کشمیر ی مہاجرین کے درد کو سمجھتے ہوئے مسائل کو حل کریں گے ‘ ہم نے ن لیگ کے لیے قربانیاں دی ہیں صدر جماعت سے مہاجرین کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ‘آزادکشمیر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں فاروق حیدر جیسا نڈر ،بے باک اور دلیر وزیراعظم میسر آیا ‘ انہوںنے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کے گریڈ 1سے لیکر 20تک کے 6فیصد کوٹہ کو بحال کریں ‘ مہاجرین کیمپوں میں زندگی گزرانے کی بنیادی سہولیات فراہم کریں ‘ کیمپوں کے اندر ڈسپنسری سمیت پرائمری سکولز قائم کئے جائیں تاکہ مہاجرین بچے تعلیم حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :