جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی حکومت نے جاری کیا، راحیل شریف کی تقرری کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، سینیٹ کی ان کیمرہ میٹنگ میں میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز

بدھ 21 جون 2017 23:44

جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی حکومت نے جاری کیا، راحیل شریف کی تقرری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی حکومت نے جاری کیا، راحیل شریف کی تقرری کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وضاحت کی ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی حکومت نے جاری کیا، راحیل شریف کی تقرری کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی ان کیمرہ میٹنگ میں میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔