گورننس، کنفلیکٹ اینڈ پیس کے موضوع پر عالمی سمر سکول 7اگست سے شروع ہوگا

جمعہ 23 جون 2017 11:21

گورننس، کنفلیکٹ اینڈ پیس کے موضوع پر عالمی سمر سکول 7اگست سے شروع ہوگا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)جامعہ پشاور کے زیر اہتمام ’’گورننس‘ کنفلیکٹ اینڈ پیس‘‘ کے موضوع پر چوتھا عالمی سمر سکول 7اگست کو شروع ہوگا‘ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شعبہ پولیٹیکل سائنس اور ایک غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم کے باہمی اشتراک سے ’’انتظام‘ تنازعات اور امن‘‘ کے موضوع پر جامعہ کے جامعہ کے باڑہ گلی کیمپس میں ایک سمر سکول 7اگست کو صبح 9بجے شروع ہوکر 22اگست تک جاری رہے گا‘ جس میں فیکلٹی‘ ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔