بمرا کی مہلک’ نوبال‘ ٹریفک شعور بیدار کرنے کی علامت بن گئی

جمعہ 23 جون 2017 18:55

بمرا کی مہلک’ نوبال‘ ٹریفک شعور بیدار کرنے کی علامت بن گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی نوبال جس پر فخر زمان آئوٹ ہوئے تھے بھارتیوں کے حواس پر چھاگئی ہے۔بمرا کی جانب سے لائن کراس کرنا مہلک ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

اس بات سے متاثر ہوکر جے پور ٹریفک پولیس نے عوام میں شعور بیدا کرنے کیلئے اشتہار تخلیق کیا ہے اس اشتہار میں ایک جانب بمرا کو ایکشن میں دکھایا گیا اور دوسری طرف گاڑیاں زیبرا کراسنگ پر کھڑی ہیں ساتھ ہدایات درج ہیں کہ لائن کراس نہ کریں یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ اتوار میگا ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں جسپریت بمرا نے میچ کے چوتھے اوور میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کو دھونی کے ہاتھوں کیچ کرا کے جشن منانا شروع بھی نہیں کیا تھا کہ امپائر نے اسے نو بال قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :