سرینگر، قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سرینگر سیل کر کے کشمیریوں کی جمعتہ الوداع کی نماز سے پڑھنے سے روک دیا

جمعہ 23 جون 2017 19:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل کر کے کشمیریوں کو یہاں جمتہ الوداع کی نماز پڑھنے سے روک دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جامع مسجد کی طرف جانے والے تمام راستے جمعہ کو صبح سویرے خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ڈوگرہ شخصی راج کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کو سیل کر کے یہاں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔

حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق جنہیں قابض انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کردیا ہے نے ایک بیان میں کہا کہ مسلمان پورا رمضان جمعتہ الوداع کا انتظار کرتے ہیں لیکن قابض انتظامیہ نے جامع مسجد بند کر کے کشمیریوں کو اس بابرکت دن کی نماز یہاں نہیں پڑھنے دی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریو ں کو ایک طرف بڑے پیمانے پر جبر و استبداد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ان کے مذہبی حقوق بھی سلب کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :