گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3دہشتگرد گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 22:52

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3دہشتگرد گرفتار
گوجرانوالہ/جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے 3دہشت گرد گرفتار کر لئے ، تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، جہلم میں بھی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 800گرام بارود برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردی گرفتار کر لئے ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ ودیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔ دہشت گرد گوجرانوالہ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ سی ٹی ڈی نے جہلم کے علاقے کالا گجراں میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے 800بارود برآمد کر لیا ۔