Live Updates

پاناماکیس:کیپٹن (ر)صفدرکی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،5گھنٹے تک پوچھ گچھ

ساری رات قصہ ہوتارہاصبح پوچھاکہ زلیخہ لڑکی تھی یالڑکا؟،جے آئی ٹی کوسوالات باہرسےآرہے تھے،منی ٹریل بھی دوں گااوردستاویزات بھی،پاناماکیس نوازشریف نہیں پاکستان کیخلاف سازش ہے،سرے محل اورکارگل کے مجرم کوکوئی نہیں پکڑتا،عمران خان اور ان کی لابی پاکستان کیخلاف متحرک ہے۔کیپٹن (ر)صفدرکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 جون 2017 16:35

پاناماکیس:کیپٹن (ر)صفدرکی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی،5گھنٹے تک پوچھ گچھ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جون2017ء) : وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدرنے پاناما جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، کیپٹن صفدرسے جے آئی ٹی ممبران نے 5گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جے آئی ٹی کی کاروائی بارے کہا کہ ساری رات قصہ ہوتارہاصبح پوچھاکہ زلیخہ لڑکی تھی یالڑکا؟۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کوسوالات باہرسے آرہے تھے۔لیکن تمام سوالوں کے جوابات دیے۔منی ٹریل بھی دوں گااوردستاویزات بھی دوں گا۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ سپریم کورٹ کاحکم ہے جنہوں نے جے آئی ٹی بنائی۔تاہم میں اندرکی باتیں شیئرنہیں کرسکتا۔ہم قانون کی پاسداری کیلئے کھڑے ہیں۔ہم 73ء کے آئین کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپٹن صفدرنے کہا کہ پاناماکیس نوازشریف کیخلاف نہیں بلکہ پانا ماسازش کیس پاکستان کیخلاف ہے۔

یہ کیس 28مئی کوپاکستان کوایٹمی طاقت طاقت بنانے والے محسن اور مجاہد پاکستان کیخلاف ہے۔ یہ کیس گوادرپورٹ بناکرملکی تقدیربدلنے والے نوازشریف کیخلاف ہے۔یہ کیس اس شخص کیخلاف ہے جو چاہتا ملک کو اندھیروں سے نکالوں ،بے روزگاری ختم کروں ۔لیکن قائدنوازشریف نے اعلان کیاہے کہ 2018ء کوعوام مہرلگاکرفیصلہ کرے گی۔انہوں سوال کیاکہ سرے محل اور کارگل کے مجرم کوکوئی نہیں پکڑتا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کی لابی پاکستان کیخلاف کام کررہی ہے۔ عمران خان خداکیلئے نظریہ پاکستان کیخلاف سازشیں نہ کرو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات