بنوںتعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 24 جون 2017 17:10

بنوںتعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)بنوںتعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،اڑتالیس ہزار آٹھ سو تیس طلبہ میں پینتیس ہزار نو سو چھیانوے نے کامیابی حاصل کی،نتیجہ مجموعی طور پر 75 فیصد رہا بنوں تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر ،اڑتالیس ہزار آٹھ سو تیس طلبا و طالبات شریک ہوئے جن میں پینتیس ہزار نو سو چھیانوے نے کامیابی حاصل کی ،مجموعی نتیجہ پچھہتر فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

نویں جماعت کے امتحان میں چوبیس ہزار پانچ سو پینسٹھ طلبہ میںپندرہ ہزار چھ سو سات نے کامیابی حاصل کی ، نتیجہ چونسٹھ فیصد رہا ۔جماعت دہم میں تئیس ہزار سات سو انتالیس امیدواروں میں سے بیس ہزار تین سو نواسی نے کامیابی حاصل کی،نتیجہ چھیاسی فیصد رہا۔