قصور، ملتان روڈ پھولنگر کے قریب بس کی زد میں آکرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ملتان روڈ پھولنگر کے قریب بس کی زد میں آکرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پھولنگر کا رہائشی محمد سرور سائیکل پر بائی پاس آرہاتھا کہ ملتان روڈ کو کراس کرتے ہوئے حمزہ ہوٹل کے قریب اسے ایک نا معلوم تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میںمحمد سرورکچل کر ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی پھولنگر نے ضابطہ کی کاروائی مکمل کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :