بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے اسرائیلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، آغا سید حسن

ْکشمیری عوام تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے، اجتماع سے خطاب

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموںوکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو کم کرنے کے لیے اسرائیلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو دبانے کے لیے ایک جیسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے تحریک آزادی کو دبانے کے لیے نہتے کشمیری نوجوانوں کے قتل، گرفتاری، گھروں پر چھاپوں، کرفیواور پابندیوں پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کشمیری عوام تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوںنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :