بہاولپور:آئل ٹینکر پھٹنے سے 123افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار جون 09:10

بہاولپور:آئل ٹینکر پھٹنے سے 123افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2017ء) بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے123افراد جاں بحق اور درجنوں جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والا ایک آئل ٹینکر اُلٹ گیا اور اُس میں سے تیل بہنے لگا۔ قریبی موجود آبادی کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد تیل جمع کرنے کیلئے وہاں جمع ہو گئی۔

  اس دوران آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 123افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں بیشتر 80فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آئل ٹینکر پھٹنے سے قریب موجود 75سے زائد موٹرسائیکلیں اور کئی کاریں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں اور ان شناخت بغیر ڈی این اے کے ممکن نہیں۔ زخمیوں کو وکٹوریہ اسپتال بہاولپور سمیت قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments