خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 جون 2017 12:02

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2017ء)خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے چارسدہ کی مسجد غازی گل بابا میں نمازعید ادا کی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں دو عیدوں کی روایت اس سال بھی برقرار رہی، مسجد مہابت خان اور کئی مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی گئی۔ اے این پی کے سربراہ نے بھی چارسدہ کی مسجد غازی گل بابا میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر سربراہ اے این پی نےحاضرین سے خطاب کیا اور انہیں عید کی مبارک باد بھی دی۔ بنوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔