اسرائیل کا راکٹوں کے جواب میں شام پر فضائی حملہ

اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں کے شمالی حصے میں شامی فوج کے دو ٹینکوں کو نشانہ بنایا،غیر ملکی میڈیا

اتوار 25 جون 2017 15:10

اسرائیل کا راکٹوں کے جواب میں شام پر فضائی حملہ
یروشلم/دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) اسرائیل کے ایک لڑاکا جیٹ نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر دس راکٹ فائر کیے جانے کے بعد شام پر حملہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں کے شمالی حصے میں شامی فوج کے دو ٹینکوں کو نشانہ بنایاہے۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی علاقے کی جانب سے آنے والے راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی خود مختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزیوں کے پیش نظر اقوام متحدہ کی مبصر فورس سے اس واقعے پر احتجاج کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا یہ مبصر مشن 1974 میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی نگرانی کررہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر حملوں میں شامی صدر بشارالاسد کی اتحادی لبنانی تنظیم حزب اللہ کے قافلوں یا اس کی اسلحے کی مبینہ ذخیرہ گاہوں پر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :