آئل ٹینکر حادثے پر میئر کراچی کا اظہار تعزیت

اتوار 25 جون 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر حادثے میں لوگوں کے جاں بحق ہونے اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ناگہانی حادثہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب رمضان المبارک مقدس مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا تھا اور پوری قوم عیدالفطر کی تیاریوں میں مصروف تھی ،جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانے کے لئے یہ حادثہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے، میئر کراچی نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ عنوان :