ْ پاراچنار، کراچی اور کوئٹہ میںہونے والی دہشت گردی نے عید افسردہ کردی ہے‘ پیر اعجاز ہاشمی

کرکٹ ٹیم کی حالیہ فتح مسکراہٹیں بھارت کو برداشت نہیں ہوئیں‘ مرکزی صدر جے یو پی

اتوار 25 جون 2017 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ پاراچنار، کراچی اور کوئٹہ میںہونے والی دہشت گردی اور احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر سانحے نے عید افسردہ کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ فتح پر خوشیاںمناتی قوم کے چہرے پر مسکراہٹیں بھارت کو برداشت نہیں ہوئیں۔

لیکن ہم پر عزم ہیں اورآخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کیونکہ عوام افواج پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عید کے پیغام میں انہوںنے کہا کہ عید الفطر کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کیا جائے۔ ایک عرصہ ہوچکا ہے کہ قوم دہشت گردی کے واقعات کے خوف میں خوشی کے تہوار منار ہی ہے۔ کبھی کوئٹہ، لاہور، ڈیر ہ اسمٰعیل خان ، پشاور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔

ہمیں چاہیے کہ اپنی صفوںمیں چھپے دہشت گردوں کی نشاندہی کریں اور سکیورٹی اداروں کی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی اداروں کی موجودگی میں پاراچنار جیسے حساس علاقے میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات کا وقوع پذیر ہونا اور دہشت گردوں کا فرار ہوجانا ، اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :