چین میں مسلمانوں نے عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی، نیجی مسجد میں 10 ہزار مسلمانوں نے نماز عید ادا کی

پیر 26 جون 2017 17:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) چین میں مسلمانوں نے بیجنگ سمیت چین کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی۔

(جاری ہے)

چینی دارالحکومت بیجنگ کی قدیمی اور سب سے بڑی نیجی مسجد میں 10 ہزار سے زائد مسلمانوں نے نماز عید ادا کی جن میں پاکستان، افغانستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کے تارکین وطن باشندے شامل تھے۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سفارتخانہ کے سینئر حکام نے سفارتخانہ کے احاطہ میں موجود مسجد میں نماز عید کا فریضہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :