وفاقی پولیس کی رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید کی چھٹیوں کے دوران سٹریٹ کرائم جیسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھوس حکمت عملی

پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے دستے اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے موجود تھے

پیر 26 جون 2017 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) وفاقی پولیس نے رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید کی چھٹیوں کے دوران سٹریٹ کرائم جیسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی اورسیکیورٹی کو یقینی بنانے اور انسداد جرائم کیلئے 2500 اہلکاروں نے ڈیوٹیاں دیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے عید پر تمام پولیس ملازمین کی چھٹیاں بندکر دیں اور کہا کہ تمام افسران سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور انسداد جرائم کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور ڈیوٹیوں کو خود چیک کریں، ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کے مذہبی اجتماعات کے مو قع پر سیکو ر ٹی کے علا وہ عید کی چھٹیو ں کے دوران مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کے حو الے سے بھی ایک جا مع سیکو ر ٹی پلان پر عمل کیا ہ۔

(جاری ہے)

عید کی شا پنگ کیلئے شابنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی تھی۔ اہم مارکیٹیوں جن میں سپر جناح ایف سیون، سپر مارکیٹ ایف سکس، ایف ٹین اور آبپارہ شامل ہیں، میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے موبائل ریزو پولیس بھی رکھی گئی ہیں۔

شہر کے لاری اڈا جات پر شفٹ وائز سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے ساتھ پاکستا ن رینجرز ملازمین نے بھی سیکورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ علاوہ ازیں عید کی نماز کے بعد شہر کے مختلف تفریحی مقامات جن میں شکرپڑیاں، دامن کوہ یاسمین گارڈن، منال، لیک ویو پارک، چھتر پارک اور سینٹورس پر سیکورٹی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ عبادت گاہوں کے راستے کے نزدیک پارکنگ کی ہر گز اجازت نہ تھی، شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی گئی، بذریعہ بم ڈسپوزل سکواڈ مختلف ایریاز کی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں گشت کیلئے ٹیمیں بھی مقرر کی گئی تھیں۔ پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے دستے اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے موجود تھے۔