محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی

پیر 26 جون 2017 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ‘ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائوں ‘آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات (پیر سے بدھ) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

رواں ہفتے جمعہ تک راولپنڈی اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔جبکہ رواں ہفتے بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :