بہاولپور کے بعد حیدر آباد میں بھی آئل ٹینکر الٹ گیا، شہری پھر سے آئل اکٹھا کرنے کیلئے ٹوٹ پڑے

muhammad ali محمد علی بدھ 28 جون 2017 21:48

بہاولپور کے بعد حیدر آباد میں بھی آئل ٹینکر الٹ گیا، شہری پھر سے آئل ..
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) بہاولپور کے بعد حیدر آباد میں بھی آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں آئل ٹینکر سانحے کو قومی بھول نہیں پائی کہ کہ اب حیدر آباد میں بھی آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے حیدر آباد آنے والا آئی ٹینکر ہائی وے پر الٹ گیا جس کے باعث تیل سڑک پر پھیل گیا۔ اس موقع پر شہری بہاولپور سانحے سے سبق نہ سیکھتے ہوئے پھر سے آئل اکٹھا کرنے کیلئے ٹوٹ پڑے۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی سنگین حادثہ پیش نہیں آیا۔