حکمران خاندان کو بچانے کیلئے ایس ای سی پی ریکارڈ میں رد و بدل انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے ،ْعمران خان

جمعہ 30 جون 2017 15:37

حکمران خاندان کو بچانے کیلئے ایس ای سی پی ریکارڈ میں رد و بدل انصاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران خاندان کو بچانے کیلئے ایس ای سی پی ریکارڈ میں رد و بدل انصا ف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے ، ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا جاری بیان میں کہا کہ میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوگیا ہے کہ حکمرانوں کو بچانے کے لیے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹیمپر کیا گیا ، اگر یہ سچ ثابت ہوگیا تو یہ جان بوجھ کر اداروں کے معاملات میں مداخلت ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ عمل انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے ،ْاس جرم میں ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :