وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ،ای پی آئی کی پروونشل پروگرام منیجر ڈاکٹر بشریٰ شمس کا امتحان شروع

ای پی آئی میں گریڈ 14 سے اوپر تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیلئے منتخب افراد کی وزیر اعظم ہائوس میں لسٹیں تیار ہونے کا انکشاف

جمعہ 30 جون 2017 16:43

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ،ای پی آئی کی پروونشل پروگرام منیجر ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ،ای پی آئی کی پروونشل پروگرام منیجر ڈاکٹر بشریٰ شمس کا امتحان شروع، ای پی آئی میں گریڈ 14 سے اوپر تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیلئے منتخب ہونے والے افراد کی وزیر اعظم ہائوس میں لسٹیں تیار ہونے کا انکشاف، لیگی متوالوں کو بیرون ممالک سمیت پاکستان سے بھی طلب کر لیا گیا ،ای پی آئی کے اکائوٹنٹ کی چاندی راتوں رات لاکھوں پتی بن گیا ،تعیناتیوں کیلئے 10 فیصد کا طعنہ ،لیگی حکومت کے گلے کا ہار بناتے ہوئے پر پوسٹ بولی لگا دی گئی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر حالات و واقعات سے پوری طرح بے خبر،ڈاکٹر بشریٰ شمس کے گرد حصار قائم،تعیناتی کیلئے احکامات جاری نا ں کر نے کی صورت ،عہدہ سے ہٹائے جانے کے امکانات سابق ادوار میں ڈاکٹر بشریٰ شمس کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ساتھ دوستانہ تعلقات بھی زیر بحث اس امتحان میں کامیابی یا ناکامی کے بعد مستقبل کا فیصلہ کر نے کا عندیہ دے دیا گیا ،ڈاکٹر بشریٰ شمس گومگوں کیفیت کا شکار ،سکیل 7 اور 9 کیلئے تو این ٹی ایس ،مگر گریڈ 16 اور اوپر کیلئے بدوں این ٹی ایس تعیناتیاں عجیب منتق ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے ،راجہ فاروق حیدر خان اور ڈاکٹر بشریٰ شمس کا بڑا امتحان شروع ،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ،تحریک انصاف آزاد کشمیر نے بھی لنگوٹ کس لیے،اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ،فیصلہ جلد متوقع یاد رہے ای پی آئی آزاد کشمیر میں گریڈ ایک تا گریڈ 14 پر فی الحال عدالت نے حکم امتناعی دے رکھا ہے مگر گریڈ 14 سے اوپر انٹر ویوز ٹیسٹ کیلئے من پسند امیدواروں کو طلب کر نا اور ٹیسٹ انٹر ویو سے پہلے ہی منتخب افراد کی لسٹیں تیار کر لینا حکومتی گڈ گورننس کے دعوں پر سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :