دل کی تسلی کا راز اللہ پاک کوکثرت سے یادکرنے میں مضمرہے ،ْ سرفرازگیلانی

انسان کی زندگی کامقصد ہی عبادت الٰہی ہے جس میں دونوں جہانوں کی بھلائی کاعنصر موجود ہے

جمعہ 30 جون 2017 16:43

دل کی تسلی کا راز اللہ پاک کوکثرت سے یادکرنے میں مضمرہے ،ْ سرفرازگیلانی
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) عیدالفطر جہاں مسلمانان کی خوشیوں کا عظیم دن وہاں مسلمان اپنی سوچ کو پختہ رکھنے کیلئے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کے دائرہ کارکو جس انداز سے اپناتاہے اِسی میں دونوں جہانوں کی بھلائی کاعنصرموجود ہوتا ہے اوراِس طرح وہ بہترین زندگی گزارتاہے کیونکہ انسان کی زندگی کا مقصد ہی عبادت الٰہی ہے اورساتھ ساتھ اللہ پاک کے احکامات کی پیروی کرنے سے انسان دلی تسکین پاتاہے ، ان خیالات کااظہار سابق امیدواراسمبلی ، نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا، اُن کاکہناتھاکہ اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کونیک راہ پرچلائے اوربُرائی سے بچائے تاکہ ہم اپنی اندھیرے جیسی زندگی میں روشنی کی کرنیں بکھیر سکیں ورنہ شیطانی چال ہمیں گمراہ نہ کردے ،دل کی تسلی کادارومدار اللہ کو کثرت سے یاد رکھنے میں مضمر ہے ۔