بارش کی وجہ سے تھوتھال روڈ بہہ جانے سے راستہ بند‘ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

جمعہ 30 جون 2017 16:43

بارش کی وجہ سے تھوتھال روڈ بہہ جانے سے راستہ بند‘ شہریوں کو شدید پریشانی ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) عید کے تیسرے روز بارش کی وجہ سے تھوتھال روڈ بہہ جانے سے راستہ بند، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ وزیر حکومت و ایم ایل اے میرپور چودھری محمدسعید کا موقع پر پہنچ کر ہنگامی کاروائی کرواتے ہوئے راستہ کلیر کروایا اور متاثرہ حصہ کی جلد تعمیر کی ہدایت بھی کردی۔اہلیان علاقہ کا وزیر حکومت کو عید کے دن متاثرہ جگہ پر خود کھڑے ہو کر کام کروانے پر خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز میرپورمیں ہونیوالے پری مون سون بارشوں کی وجہ سے تھوتھال کی مین شاہراہ بہہ گئی تھی جسکی وجہ سے بجلی،سیوریج اور ٹراسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔اس موقع پر وزیر حکومت و ایم ایل اے میرپور چودھری محمدسعید نے متاثرہ جگہ پہنچ کر متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پرکام کرنے کی ہدایت کی اور تمام کاموں کی خود نگرانی کی ۔

(جاری ہے)

وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ،ایم۔ڈی۔اے و ایم۔ڈی ۔ایچ ۔اے آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری محمدسعید نے کہاہے کہماضی میں کسی بھی حکومت نے میرپور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے حل کے لیے پلانگ نہیں کی ۔ میرپور میں برساتی نالوں پر آبادی کی وجہ سے برساتی پانی کی گزگاہیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے شہریوںکو نقصانات کا سامنہ کرناپڑھ رہاہے ۔

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی حکومت نے حالیہ مون سون کی بارشوں سے ممکنہ نقصانات سے نمنٹے کے لیے مقامی ادارے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورتحا ل سے نمنٹے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ادارے عوام کے سہولت کے لیے ہیں اور شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی برساتی نالوں کی صفائی میں اداروں کے ساتھ تعاون کریںتاکہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے عوام کے املاک کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :