ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ‘ یہ سرگرمیاں مہاجروں کے مفاد میں نہیں ‘ ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ‘ لندن والو ں کے روئیے پر افسوس ہوتا ہے ‘ ایم کیو ایم پاکستان عوام میں موجود ہے ‘ عوام میں رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ایم کیو ایم پاکستا ن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 30 جون 2017 18:50

ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ‘ یہ سرگرمیاں مہاجروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) ایم کیو ایم پاکستا ن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ‘ ان کی سرگرمیاں مہاجروں کے مفاد میں نہیں ‘ ہم پاکستان مخالف سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں ‘ لندن والو ں کے روئیے پر افسوس ہوتا ہے ‘ ایم کیو ایم پاکستان عوام میں موجود ہے ‘ عوام میں رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ استحصالی نظام کو تبدیل کر کے عام آدمی کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان عوام میں موجود ہے۔ عوام میں رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن والوں کے روئیے پر افسوس ہوتا ہے۔ لندن سے آنے والے بیانات مہاجروں کے حق میں نہیں ہمارا نام استعمال کر کے مہاجروں کے حقوق کی بات نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ندیم نصرت کی سرگرمیاں مہاجروں کے مفاد میں نہیں۔ ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ہم پاکستان مخالف سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکی کانگریس سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ استحصالی نظام کو تبدیل کر کے عام آدمی کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ …