ڈاکٹر شاہد مسعود نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو فوٹو شاپڈ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 جون 2017 20:28

ڈاکٹر شاہد مسعود نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو فوٹو شاپڈ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا ان کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن میں اپنی گریجوئیشن مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر نے اپنے صاحبزادے کے کانووکیشن میں بھی شرکت کی اور اس کے بعد ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جو خوب وائرل ہوئی۔

تاہم اس حوالے سے اب معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دلچسپ دعوی کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو فوٹو شاپڈ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے غور کیا جائے تو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپنے صاحبزادے کے ہمراہ لی گئی تصویر نکلی معلوم ہوتی ہے۔